بیدر۔ 14؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کی معروف افسانہ نگار مرحومہ قریشہ نکہت صاحبہ کی دختر نیک اختر محترمہ اِرم فاطمہ نے حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدرپہنچ کر اپنی افسانہ نگار والدہ مرحومہ قریشہ نکہت کاافسانوی مجموعہ اور اپنے بڑے بھائی ڈاکٹر انجم شکیل احمد انجم ؔ کاشعری مجموعہ میموریل اردو ہائی اسکول کی لائبریری کے لئے عطیہ کیا۔

جناب محمد معظم پرنسپل حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بید رنے اِرم فاطمہ سے کتابیں وصول کیں اوران کاشکریہ اداکیا۔ اسی طرح اِرم فاطمہ نے میموریل اسکول میں لگائی گئی محمدیوسف رحیم بیدری کی نمائش بھی ملاحظہ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے