بیدر۔ 5؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): محترمہ شلپا شرما IAS نے آج جمعہ کو نماز جمعہ سے قبل بنگلور سے بیدر پہنچ کرڈپٹی کمشنر عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سابق ڈپٹی کمشنر بیدر جناب گووندریڈی سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ جناب گووند ریڈی نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے محترمہ شلپاشرما کااستقبال کیا۔ بعدازاں انھوں نے فائلوں پر دستخط کئے اور اپنی ملازمت برائے بیدر جوائن کرلی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیوکمار شیلونت ، بیدر اسسٹنٹ کمشنر لویش اورڈیا، سمیت ضلع سطح کے مختلف محکمہ جات کے افسران اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے افسران اورعملہ موجودتھا۔

محترمہ شلپاشرما کرناٹک کیڈر 2015بیچ سے ہیں۔ ہماچل پردیش سے ان کاتعلق ہے۔ 2018 کو رائچورکے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھائی۔ بعدازاں یادگیر ضلع پنچایت کی CEOرہیں۔ دیہی آبرسانی کی ڈائرکٹر ، پنچایت راج محکمہ کی کمشنر اور کرناٹک ودیوت کارخانہ بنگلور کی مینجنگ ڈائرکٹر کافریضہ نبھاتی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے