چٹگوپہ ۔ 10؍جولائی (عبدالقدیر لشکری): ڈپٹی کمشنر بیدر کی ہدایت پر آج بتاریخ: 10/07/2024 چٹگوپہ ٹاؤن میں ناندیڑی فنکشن ہال پر پودے لگانے کے لیے محکمہ محصولات، چٹگوپہ میونسپلٹی، محکمہ جنگلات اور دیگر محکموں کے اشتراک سے ”جشن درختاں” پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ قصبے کی سڑک کے کنارے اور گورنمنٹ فرسٹ کلاس کالج کے قریب ایک بیداری پیدا کرنے والا ”جشن درختاں” منایا گیا۔

مسٹر رویندرداما تحصیلدار چٹگوپہ ، جناب حسام الدین بابا چیف افسر میونسپلٹی چٹگوپہ، کنزرویٹر سب انسپکٹر باشومیاں، محکمہ جنگلات کے افسران، پوجا ماحولیات انجینئر، وجئے کمار ریونیو آفیسر، وانی آفس منیجر، ویشالی جونیئر ہیلتھ انسپکٹر، سنتوش برادرا پی ایس، ڈی پی ایس، چدانندا، ڈی پی ای، سروجنی دوئی ایس، اشونی، منجولا اور میونسپل عملہ اور محکمہ ریونیو کا عملہ اورمحکمہ مالگزاری عملہ کے انیل کمار گاوں کے منتظم افسرموجود رہے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے چٹگوپہ ٹاؤن کے چیف افسر جناب حسام الدین بابا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے