عمرفاروق منصور عالم المحمدی

مدرس: مدرسہ دارالعلوم جوریا (آسام)

 ایک مسلمان پر اللہ رب العالمین کی طرف سے بے شمار برسائی گئیں نعمتوں میں سے سب سے عظیم نعمت اسلام اور اسلام کی صحیح فہم کی نعمت ہے، ورنہ  آج ہم کہاں ہوتے؟  کس بابا کے دربار کے سامنے سر ٹیک رہے ہوتے،کس ندی کے ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگارہے ہوتے، کہاں دودھ ضائع کرتے اور پیشاب نوش کر رہے ہوتے۔

انسان کو صحیح معنوں میں  کسی نعمت کی قدر اس وقت سمجھ میں آجاتی ہے جب وہ اس سے محروم ہو، یا اس کی ضد دیکھ لے۔  آنکھ سے محروم آدمی سے اگر آنکھ کی نعمت کے بارے میں دریافت کیاجائےتووہ بتاۓ گا ہے کہ آنکھ کتنی عظیم نعمت ہے، ایک بینا آدمی آنکھ کی نعمت کو اس وقت صحیح سے سمجھتا ہے جب وہ کسی نابینا کو دیکھ لیتا ہے، جس کی تمنا ہوتی ہے کاش کی ایک بار اللہ کی نعمتوں کا نظارہ کرے!!!

علم کتنی بڑی نعمت ہے اس کو سمجھنا ہے تو  کبھی اسٹیشن وغیرہ جاکے کسی اچھا خاصہ لباس زیب تن کیا ہوا، ہاتھ میں قلم اور ایک فارم پکڑا ہوا آدمی جس کو کو سواۓ علم کے اللہ تعالٰی نے ساری نعمتوں سےنوازا ہوا ہے، لکن یہاں ہاتھ رہتے ہوۓ کام نہیں کررہا ہے، قلم ہونے کےباوجود لکھ نہیں سکتا! بیچاره نے قلم خریدا ہی  صرف اس غرض سے کی کوئی اسی کے قلم اس کے فارم کے خانے پر کردے!

معزز قارئین!  ایک حساس بیدار مغز انسان کو اسلام کتنی بڑی نعمت ہے کم ازکم اس وقت سمجھ میں آجاناچاہیےجب وہ کسی غیر مسلم کو دیکھےہے کہ اپنے ہی ہم مثل مخلوق کے سامنے رکھ  اپناسررکھ دیتا ہے، اپنے ہاتھ سے بنائے ہوۓ کو اپنا سب کچھ سمجھتا ہے اور جس نے اس کو بنایا ہے اسے بھول جاتا ہے۔ ایک ایسا عضو جس کے بارے میں ہمارے یہاں فقہاء نے یہ بحث کی کہ اس کے مس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟؟ اغیار نے تو کہیں مباشر طور پر اور کہیں غیر مباشر طور پر اسے بھی اپنا سب کچھ سمجھ لیا ہے۔

اسی طرح سے اسلام کی صحیح سمجھ، کتاب وسنت کی فہم صحیح، منہج سلف اور اہل حدیثیت کتنی بڑی نعمت ہے اس کا احساس ایک سادہ لوح عام انسان کو بھی اس وقت ہوجاتا ہے  جب وہ کسی بدعتی، خرافاتی اور قبوری کو ایسی ذاتوں کو مشکل کشاں، حاجت رواں اور مختار کل سمجھ کر پوجتے ہوۓ اور پاور کراتے ہوۓ دیکھتا ہے جو عالم فانی میں رہتے کسی حائل کے سبب سماعت سے قاصر تھیں، اس ماہ محرم میں فهم سلف کی عظمت اور اہمیت مزید اظهر من الشمس ہوجاتی ہے کہ وہ قوم جو اپنے آپ کو محبین اہل بیت اور شیعان علی کہتے ہیں وہ دنیا ہی میں اپنے آپ کو لہو لہان کر رہی ہیں؛ صرف وجہ یہ ہے کہ اس قوم نے شریعت اسلامیہ کو منہج سلف کی روشنی میں سمجھا ہی نہیں۔

*********

اللہ ہم سب کو صحیح سمجھ عطا کرے (آمین)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے