بیدر۔ 27؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): دہم جماعت کی سوشیل سائنس کتاب میں ’’بینک کاکاروبار‘‘ عنوان سے طلبہ وطالبات کیلئے ایک سبق رکھاگیاہے۔ اس سبق کے پیش نظر آج ہفتہ کو طلبہ وطالبات نے پورے بینکنگ نظام کو اپنے اپنے ماڈل کے ذریعہ پیش کیا۔ اس عملی مظاہرہ کاافتتاح الحاج ایم اے غفار صاحب صدر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ سید اظہر الدین سکریڑی اور ڈائرکٹر سید مدثر حسین موجودتھے۔ جناب محمد معظم پرنسپل حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول نے اس موقع پر صحافیوں کوبتایاکہ آج یہاں بینک کے سارے نظام کو عملی مظاہرہ کے ذریعہ متعارف کروایاگیاہے۔ مینجر ، اسسٹنٹ مینجر ، کلر ک اور کیشیر وغیرہ کے بطور طلبہ وطالبات کام کرتے رہیں گے۔ اور طلبہ وطالبات یہاں اپنااکاؤنٹ کھولیں گے۔ جناب سید اظہر الدین سکریڑی ادارہ نے بتایاکہ یہاں طلبہ کے عملی مظاہرے میں شریک ہوکر بڑی مسرت ہوئی۔ طلبہ اسکول ہی سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ اس طرح کی سرگرمی ہمارے اسکول کو طلبہ وطالبات میں بہترطورپر متعارف کروائے گی۔ اسکے لئے اسکول کے پرنسپل اور ٹیچرس مبارک باد کے مستحق ہیں۔ محترمہ اسماء آراء بیگم معلمہ سوشیل سائنس اور محترمہ غوثیہ بیگم معلمہ سوشیل سائنس نے بھی بینک کے عملی مظاہرے سے متعلق جانکاری دی ۔ جناب سید ذکی احمد،
محمد شکیل جاوید، سید حکمت اللہ حسینی محمدسلیم الدین اور دیگر اسٹاف بھی اس موقع پر موجودتھا۔ ذرائع کے بموجب بعدازاںجناب اقبال احمد نائب صدر اور ڈائرکٹر محمد شفیع الدین نے بھی شرکت کی۔اورطلبہ کے اس عملی مظاہرے کوملاحظہ کیا۔واضح رہے کہ اس عملی مظاہرے میں ATMمشین اور چیک ڈراپ باکس بھی رکھاگیاتھا۔ جب کہ دیگر کام کمپیوٹر پر کئے جارہے تھے۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے سب سے پہلا فارم ادارہ کے صدر الحاج ایم اے غفار صاحب نے پر کیا۔ سکریڑی سید اظہر الدین نے دوسرافارم پر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے