بیدر۔ 11؍اگست (محمد امجد حسین): ’’آؤ نماز پڑھیں ‘‘ عنوان کے تحت 40دن تک باجماعت نماز فجر ادا کرنے کی مہم مختلف مراحل کے تحت بیدرکی مختلف مساجد میں چلائی جارہی ہے۔ مسجد خانقاہ محبوب سبحانی کلاں ، نزد گاوان چوک بیدر میں چلنے والییہ مہم 20؍جون کوشروع کی گئی تھی، 30؍جولائی کو پورے 40دن مکمل ہوگئے ۔
اس مہم میں جملہ 25طلبہ نے حصہ لیاتھا۔ اُن 40دِنوں کاپہلامرحلہ بحسن وخوبی مکمل ہونے پر25خوش نصیب طلبہ کوکل ہفتہ کی شب بعدنماز عشاء سند اور مومنٹوسے نوازاگیا۔ان 25طلبہ میں نوجوان صحافی جناب محمد امجد حسین کے دوفرزندان محمد زیان حسین اور محمد ایان حسین شامل رہے۔ انہیں مسجد کے امام مولانا شمس الھدیٰ اور موظف لیکچرر سید انیس ہاشمی کے ہاتھوں سند اور مومنٹو سے سرفراز کیاگیا۔
جناب سید مختار ٹرسٹی بیدربیٹرمنٹ کمیٹی کی زیر قیادت اور سید غوث قادری متولی مسجد کی زیرصدارت یہ پروگرام عمل میں آیا۔
