بیدر۔ 18؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری ): آج بتاریخ 18/اگست کواضلاع بلہاری ووجئے نگر ملت کے اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران کے لئے MEWA کی جانب سے سرکاری رفاہی اسکیموں کے تعارف کے لئے MK فنکشن ہالبلہاری میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کے بعد جناب ایس ایم سادات نے افتتاحی خطاب کیا اور حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے MEWA کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔جناب ریاض احمدکوپل PRO، JIH کرناٹک نے MEWA کے تصور پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کے مقاصد کو واضح کیا۔ شری ملیکارجن نے اقلیتوں کے لیے دستیاب مختلف رفاہی اسکیموں کی تفصیلات فراہم کیں۔جناب محبوب نے اقلیتوں کے لیے مالی معاونت کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔
ڈاکٹر سنتوش نے صحت سے متعلق اسکیموں پر روشنی ڈالی اور ان کے فوائدبتائے۔اس موقع پر شرکاء نے مختلف سوالات کیے جن کے جوابات ماہرین نے تفصیل سے دیے۔جناب ریاض احمد نے پروگرام کے اہم نکات کا خلاصہ پیش کیا اور شرکاء کو اسکیموں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ ناظم ضلع ڈاکٹر زین العابدین صاحب نے اختتامی کلمات پیش کئے۔ امیر مقامی جناب ناصر علی صاحب نے پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔بلاری میں منعقدہ MEWA پروگرام نے 100سے زائد مرد و خواتین شریک رہے۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے زیرنگرانی میوا،اقلیتی رفاہی اسکیموں سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پروگرام میں اہم معلومات فراہم کی گئیں اور اقلیتوں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات اور مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی۔
