بیدر۔ 22؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کی آدرش کالونی(قدیم) کے چار نوجوانوں کو اس الزام میں گرفتار کرلیاکہ وہ ایمازون کمپنی کے ڈیلوری بوائز پر حملہ کیاتھا۔ اس کیس میں 12؍نوجوانوں کے نام شامل ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈیلیوری بوائے وجے کمار چہرے اور جسم کے دیگر مقامات پر مارلگنے سے تکلیف میں ہے۔ جب کہ روحان اورکمپنی کا دیگر اسٹاف تھوڑا سازخمی ہواہے۔

گاندھی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیاگیاہے۔ اس بات کی اطلاع ذرائع نے دی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے