گورکھپور: جمعیت علماء گورکھپور کے صدر، جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے ناظم اور انجمن تعلیمات دین گورکھپور کے خازن و آفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی اور جامعہ صادقیہ مہراج گنج کے خازن ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی نے اردو زبان وادب کے بے مثال خادم، مشرقی اضلاع میں اردو کو ترویج وترقی سے ہم کنار کرنے والے ملکی، ملی اور سماجی کارکن، شہر کے مشہور و معروف اقلیتی اداروں کے مینیجر، دینی و عصری تعلیم گاہوں میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو حوصلہ دینے والے قوم و ملت کے محبوب شخصیت کے حامل عالی جناب محبوب سعید حارث کو فخر زباں اردو ادب ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت، صحت اور اہل خانہ کو سر بلندی اور دونوں جہان میں باعزت مقام عطا فرمائے، آمین۔

فخر زبان اردو ادب ایوارڈ مبارک ھو