یادگیر :26-اگست(سید ساجد حیات): اکھل بھارت شرن ساہتیہ پریشدکی یوم تاسیس و ڈاکٹر شری شیو راتری راجندر مہاسوامی کی 109 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جمعرات 29 تاریخ کو شہر میں ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کے احاطے میں یوم وچن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ بات شرن ساہتیہ پریشد کے ضلع صدر سدپا ایس ہوتی نے بتائی ،وہ شہر کے ڈسٹرکٹ پتریکا بھون میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ، جس میں شانت ویرا گرو مروگا راجندر مہاسوامی شرکت کریں گے۔ شرن کپیندر وتھارا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ سدپا ایس ہوٹی صدارت کریں گے۔ مہی پال ریڈی خصوصی لیکچر دیں گے۔ وینکٹ گیری دیشپانڈے اور پرکاش انگڑی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر سبھاس چندر کولگی تعارفی تقریر کریں گے۔ اکھندیشور ہیرے مٹھ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ناگپا مالی پاٹل صحافی کو اعزاز سے نوازا جائے گا ، اور سنگیت پروگرام بھی منعقد کیا ہے۔
اس موقع پر شرن ساہتیہ پریشد کے ضلع نائب صدر آر مہادیوپا گوڈا ابھے تمکور۔ آینا ہنڈیکر، ڈاکٹر سبھاس چندر کولگی۔ ڈاکٹر بھیم رایا لنگیری ، دیویندرریڈی موجود تھے
