بیدر۔ 26؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت بیدر، اور کنڑا اینڈ کلچر محکمہ کے اشتراک سے آج شہر کے رنگ مندرمیں شری کرشن جینتی منائی گئی۔ اس سے قبل شری کرشن کی تصویر کے ساتھ ایک جلوس نکالاگیاجس کے سامنے خوب خوب باجے بجائے گئے ۔ اور یہ جلوس رنگ مندر پہنچ کرمبینہ طورپر اجلاس میں تبدیل ہوگیا۔ واضح رہے کہ کرشن جینتی کے موقع پر سیاست دان نظر نہیں آئے۔نہ بھاجپائی اور نہ ہی کانگریسی سیاست دان۔ نہایت ہی خاموشی اور جوش وخروش کے ساتھ جینتی منانے کی اطلاع ہے ۔
