بیدر۔ 24؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر اور صحافی جناب مبین احمد زخم ؔ کے برادر خورد جناب عبدالمعین والد عبدالصمد (35سالہ) کاتلنگانہ ریاست کے ورنگل میں 24؍اگست کی صبح انتقال پرملال ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے ۔

ان کی نماز جنازہ آج ہی کے دن مسجد المؤمنین ،محلہ ایل بی نگر، مومن پورہ ،ورنگل میں بعدنماز ظہر اداکی گئی۔ اورتدفین مٹھواڑہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ اہلیہ اور دولڑکے پسماندگان میں شامل ہیںدعائے مغفرت کی گزارش کی گئی ہے۔زائد معلومات اور پرسہ کے لئے 9110485590 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے