بیدر۔ 24؍ اگست(محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کے صدر سریش چن شٹی نے کہا کہ گنیان سدھا ودیالیہ کی صدر اور شاعرہ پورنیما جارج کو متفقہ طور پر بیدر ضلع کے پہلے تعلیمی کنڑ ساہتیہ سمیلن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔بیدر ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد کے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر پورنیما جارج جو ضلع میں اسکولوں کو اچھے طریقے سے چلا رہی ہیں اور خود ایک مصنفہ ہیں، کاضلع بیدر کی پہلی تعلیمی کنڑ ادبی کانفرنس کیلئے بطور چیرپرسن انتخاب کیا گیا ہے۔بیدر ضلع کی پہلی تعلیمی کنڑ ادبی کانفرنس ستمبر کے پہلے ہفتے میں شہر کے رنگ مندر میں منعقد ہوگی اور جو لوگ اس کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہے ہوں اوراس میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواست ہے کہ ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے خازن جناب شیو شنکر ٹوکرے کے پاس اپنے نام درج کروائیں۔
ڈاکٹر پورنیما جارج کا تعارف:۔ بیدر کی رہنے والی ڈاکٹر پورنیما جارج ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی کامیاب ہیں۔، فی الحال معروف تعلیمی ادارہ گنیان سدھا ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، بیدر کے چپرپرسن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو ہزاروں بچوں کی زندگیوں میں علم کی روشنی پھیلارہا ہے، اس سے قبل فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف انڈیا، ممبئی کے رشتیکا سطح کے سابق نائب صدر، ایف پی اے آئی بیدر کی نائب صدر کے طور پرخدمات انجام دے چکی ہیں۔ 72ویں کنڑ ساہتیہ سمیلن کے ایک سمواد میں بھی حصہ لیاتھا۔ 2011 میں منعقدہ ’’بیدر اتسو یادگار‘‘ کے مشاورتی بورڈ کے رکن کے طور پر کام کیا اور کئی قومی، ریاستی اور ضلع سطح کے ایوارڈز جیتے ہیں، جن میں 2013 میں ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد، بیدر سے ”بہترین سماجی کارکن” کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔تصانیف: ان کا شعری مجموعہ ’’کتھالا ابنی بندا چتار‘‘ اور ’’گڈا بڑاداہندو متو اترا کتھے گلو‘‘ پہلے ہی شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی کئی نظمیں اور تحریریں مختلف رسائل اور کتابوں میں شائع ہو چکی ہیں۔
ڈاکٹر رگھوشنکھ بھاتھمبرا نے پورنیما جارج پر ایک کتاب لکھی جس کا نام ’’شکشن سری: ڈاکٹر پورنیما جی‘‘ تھا، جسے ضلع کنڑ ساہتیہ پریشد نے شائع کیا تھا۔ اس بات کی اطلاع کنڑا ساہتیہ پریشد نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دیاہے۔
