گستاخانِ رسول کا ہر دور میں عبرتناک انجام ’’مسجد صالحین‘‘ میں منعقدہ جلسہ سے علماء کرام کا خطاب
بیدر۔یکم ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد صالحین میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کی جانب سے عظیم الشان جلسہ تحفظ ناموس رسالت کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی سرپرستی تقدس مآب حضرت سید شاہ ہدایت اللہ قادری صاحب سجادہ نشین عملی محلہ نے فرمائی ،عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم گلبرگہ نے شان رسالت مآبﷺ میں گستاخی کے خلاف کل جماعتی قرارداد کو پڑھ کر سنایا ۔
اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 15 ؍ اگست کو ایک مذہبی تقریب میں نانڈیڑ کے ایک دریدہ ذہن شر پسند ملعون سوامی رام گری مہارج نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی جسارت کی ہے۔ سوامی نے پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں انتہائی ت نازیبا اور گستاخانہ الفاظ کا استعمال کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ ہم مسلمانان گلبرگہ ملعون رام گری مہاراج کی سخت مذمت کرتے ہیںاور حکومت مہاراشترا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملعون کو فوری گرفتار کیا جائے۔ رام گری مہاراج اپنے گستاخانہ بیان پر نادم ہونے کے بجائے ذلالت پر اتر آیا ہے اور اپنے کستاخانہ موقوف پر قائم رہنے کا اعلان کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ امن و امان کے لیئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ حکومت مہاراشترا وانتظامیہ کو اُسے فوری گرفتار کرنا چاہیئے ۔ سماج کے ہمہ مذہبی رہنماؤں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم مسلمانان گلبرگہ کا احساس ہے اس طرح کسی مذہبی شر پسندی کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیئے۔ ہم مسلمان پیغمبر اسلام اور دیگر انبیاء کرام کی شان میںگستاخی کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔
مولانا سید قاسم بخاری خطیب و امام جامع مسجد سنگتراش واڑی نے اپنے خطاب میںکہا کہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسولﷺ کو ایذا دیتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں سخت ذلیل و خوار اور سخت عذاب سے دوچار ہوتے ہیں۔ ہم رام گری مہاراج کے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ رسول کریمﷺ کی محبت عین ایمان ہے۔ محبت رسول کے بغیر ایمان کا مل ہوہی نہیں سکتا ۔ مولانا نے کہا کہ دریدہ ذھن ملعون رام گری مہاراج کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہونا چاہئے۔
مولانا حافظ و قاری شاہ محمد فخرالدین مانیال خطیب و امام مسجد بارگاہ حضرت شیخ دکن علیہ الرحمہ نے اپنے گراں قدر خطاب میں کہا کہ گستاخان ِ رسول ﷺ کا ہر دور میں عبرتناک انجام ہواہے اور وہ دنیا سے ہمیشہ کے لیئے نست و نابود ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گستاخان ِ رسول کو دنیا کا قانون سزا دے یا نہ دے مگر قانونِ الہٰی اور عذاب خداوندی سے وہ کبھی بچ نہیں سکتے ۔ مولانا نے سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر منصوبند سازش کے تحت شانِ رسالت مآب ﷺ میں گستاخی کی جسارت کرتے آرہے ہیں۔ اسی لیئے ہمیں چاہیئے کہ پورے اتحاد کے ساتھ پرزور انداز میں حکومت سے گستاخان ِ رسول کے لیئے سخت سزا کا قانون نافذ کرنے کا مطالبہ کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی گستاخی کی جسارت نہ کرسکے اُنہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سیرت طیبہ سے روشناس کروانے کے لیئے گھر گھر حلقاتِ سیرت النبی منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا نے کہا کہ موجودہ حالات میں برادران وطن کو سیرت رسول ﷺ پر مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتابیں دینا چاہئے تاکہ وہ رسول کریم کی پاکیزہ حیات مبارکہ سے آگا ہ ہوسکیں ۔ مولاناعبدالحمید باقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسول کریم ﷺ کے ذکر کو اللہ تعالیٰ نے بلند فرمایا ہے۔ اب کوئی بھی شخص ان کی عظمت کو گھٹا نہیں سکتا۔ شرپسند افراد مذہبی منافرت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اس جلسے میں مولانا نوح قائد مسلم لیگ ، معراج الدین ، حیدر علی باغبان ، افضال محمود سکریٹری کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم گلبرگہ، مناّ دھارواڑ صدر جواینٹ اکشن کمیٹی، انور صلہدار سکریٹری مسلم پولیٹیکل فورم ضلہ گلبرگہ ،سید صادق علی نخشبندی ،نے شرکت کی ۔ بشیر عالم ، خواجہ گیسودراز ، مولانا صابر لطیفی نے نعت پیش کی افضال محمود نے نظامت کی۔

