گورکھپور (رفیع نعمانی):

بعد نماز تراویح ملاؤں ضلع گورکھپور کی مسجد میں ایک تعزیتی نشست بسلسلہ وفات مشہور عالم دین عربی زبان کے ماہر استاد صاحب نسبت بزرگ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم رابطہ ادب اسلامی ریاض (سعودی عرب )کے نائب صدر رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن اساسی حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی منعقد ہوا۔

مولانا رفیع الدین نعمانی نے کہا کہ مولانا جب بھی آواز اٹھاتے تو صرف قوم وملت کے لیے ہی اٹھاتے مگر افسوس وہ آج ہمارے درمیان نہیں رہے مولانا تقریبا تیسوں کتابوں کے مصنف تھے جو درس نظامیہ کی زینت ہیں اللہ تعالی حضرت کی لغزشوں کو معاف فرمائے ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی جگہ عنایت فرمائے اور ان کی مرقد پر تا حشر ابر رحمت کی گہر باری فرمائے اور قوم وملت کو نعم البدل عطا فرمائے اس موقع پر مسجد کے متولی راحت علی قمر الدین محمد اقبال حافظ محمدشاداب حافظ محمد ساجد غیاث الدین ماسٹر عبد الرشید محمد ولی الدین اور دیگر لوگ موجود تھے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے