محمّد حسین رضوی:
کنچن پور دیوریا (25 اپریل بروز منگل):
یوپی بورڈ کا نتیجہ منگل کو دوپہر میں جاری ہوا اِس میں کرشنا انٹر کالج بشن پور کلاں کی بارہویں جماعت کی طالبہ آفرین خاتون نے پورے یوپی میں اپنا نام روشن کیا ہے اُسے یوپی کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا نے میں کامیابی ملی ہے 95.80 پرسنٹ نمبر حاصل کیا ہے آفرین کو مجموعی طور پر 500 میں سے 479 نمبر ملا ہے ۔قصبہ رامپور کارخانہ کے بشن پور کلاں کے رہنے والے محبوب عالم جن کی مہوا باری چوراہے پر کپڑے کی دکان ہے ان کی بیٹی آفرین خاتون کرشنا انٹرکالج بشن پور کلاں میں انٹر کی طالبہ تھیں اس نے گھر سے ہی آ جا کر اپنی تعلیم مکمل کی تھی آفرین نے انٹر امتحان میں پورے یوپی میں نواں مقام حاصل کی ہے اور دیوریا ضلع میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے اس کامیابی پر گھر کے سامنے مبارکباد پیش کرنے والوں کا ایک ہجوم لگ گیا ہے۔

