سعادت گنج، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): یوپی بورڈ کے امتحانی سیشن 2022-23 میں ہائی اسکول اور انٹر میں کامیاب ایم آئی میموریل انٹر کالج بنوک رام پور تراہا بارہ بنکی کے ہونہار طلباء و طالبات کو اسکول کے منیجر مستقیم انصاری اور پرنسپل منوج کمار یادو نے پھول مالا پہناکر مٹھائی کھلائی اور مبارکباد دی۔ سدرہ انصاری ہائی اسکول کالج میں اول رہی اور ہاجرہ بانو نے دوسری اور درخشہ انجم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہی انٹرمیڈیٹ میں محمد ارشد نے پہلی اور فاطمہ زہرہ نے دوسری اور صفیہ بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کیا۔

اس موقع پر موجود سبھی نے کامیاب طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کی نیک خواہشات کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے