بلوہا بازار (سدھارتھ نگر): یہ خبر نہایت ہی افسوس کے ساتھ دی جارہی ہے کہ مرکز السنہ التعلیمی والخیری بلوہا بازار کے سرپرست ڈاکٹر عبدالحلیم (خان کلینک بلوہا بازار) کی والدہ ماجدہ کا کل شام مغرب کے وقت اچانک (کونڈراؤں گورا مٹھول) میں انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللھم اغفر لھا و ارحمھا و ادخلھا الجنۃ و اعذھا من عذاب القبر و عذاب النار آمین۔

نماز جنازہ ان شاء اللہ آج 19/ جون 2023ء بروز پیر بعد نماز ظہر آبائی گاؤں کونڈراؤں میں ادا کی جائے گی۔ مذکورہ اطلاع کلیم اللہ عنایت اللہ سلفی نے دی۔

بنابریں آپ تمامی احباب سے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی خاص درخواست ہے ساتھ ہی قرب و جوار کے لوگوں سے اپیل ہیکہ وہ کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت فرمائیں و جزاکم اللہ خیرا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے