کشی نگر، پڈرونہ: کبیر استھان تھانہ حلقہ کے جامعہ رحمانیہ اسلامیہ، رحمان نگر سیمرا ہردو ضلع کشی نگر میں مہاراشٹرا جمیعت علماء کے صدر مشہور عالم دین ادیب و خطیب درجنوں کتابوں کے مصنف گوناگوں صلاحیتوں کے مالک ملت کا درد رکھنے والے مولانا مستقیم احسن اعظمی کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی جلسہ ہواجس کا آغاز حافظ شوکت علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں سارے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کرکے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کیا۔
جامعہ رحمانیہ اسلامیہ کے سربراہ مولانا احمد کمال عبدالرحمان ندوی نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے بڑے رنج وغم کا اظہار فرمایا کہ مرحوم موت العالم موت العالم کا مصداق تھے۔
