سدھارتھ نگر: جنرل پریکٹشنرز ایسوسییشن آیوش نے 77واں یوم آزادی کا جشن اپنے دفتر پر بڑے ہی تذك و احتشام کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر ایسوسییشن کے صدر ڈاکٹر کے پی پانڈے نے پرچم کشائی کیا اور تمام ڈاکٹروں نے جن گڑ من گا کر جھنڈے کی عظمت بیان کرتے ہوئے اسے ادب و احترام کے ساتھ سلامی بھی دیا۔ اس کے بعد سبھی ڈاکٹروں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد بھی دیے۔ اس موقع پر آزادی کی لڑائی میں شہید ہونے والوں پر ایک خطابی تبصرھ بھی ہوا ۔ جس میں وطن کے شہیدوں کو شدت سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وہاں موجود سبھی ڈاکٹروں نے یہ عہد بھی کیا کہ مریضوں کی خدمات کرنے کے ساتھ ساتھ وہ سماج میں امن اور یکجھتی قائم رکھنے کے لیے ہر طرح سے کوشاں رہیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد حسین، ڈاکٹر افضل حسین ،ڈاکٹر مدھوسودن پانڈے ،ڈاکٹر آر این جیسوال، ڈاکٹر کملیش مشرا، ڈاکٹر رفیع الدین خان، ڈاکٹر سرور عالم، ڈاکٹر پردیپ شریواستو اور ایسوسییشن کے سیکریٹری ڈاکٹر جاوید کمال کے ساتھ ہی ساتھ بہت سے لوگ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے