ہندی روزنامہ ’’امراُجالا‘‘ میں شائع آرٹیکل
ترجمہ :۔ محمدیوسف رحیم بیدری
ہریالی تیج 2023 تاریخ: ہریالی تیج اس سال 19 اگست کو ہے۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق ہریالی تیج کا تہوار ہر سال ساون کے مہینے کی شکلا پاکش کی ترتیہ تیتھی کو منایا جاتا ہے۔ اسے ہریالی تیج یا شراونی تیج بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی لمبی عمر کے لیے بغیر پانی کے روزہ رکھتی ہیں۔ اس دن ماں پاروتی اور بھگوان شیو کی پوجا کرنے کا قانون ہے۔ شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی لمبی عمر اور بچوں کی پیدائش کے لیے ہریالی تیج کا روزہ رکھتی ہیں۔ دوسری جانب غیر شادی شدہ لڑکیاں یہ روزہ مناسب دولہا حاصل کرنے کے لیے رکھتی ہیں۔ اس دن عورتیں سولہ زینتیں کرتی ہیں۔ ہریالی تیج پر سبز رنگ کی اہمیت کی وجہ سے خواتین یقینی طور پر اس دن سبز ساڑھیاں اور سبز رنگ کی کانچ کی چوڑیاں پہنتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ہریالی تیج کی عبادت کا طریقہ اور اہمیت کیاہے۔
ہریالی تیج 2023 کب ہے؟:۔ ہندو کیلنڈر کے مطابق ساون مہینے کی شکلا پاکش کی ترتیہ تیتھی 18 اگست کی رات 08.01 بجے سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ اگلے دن 19 اگست کو رات 10.19 پر ختم ہوگا۔ اُدے تیتھی کے مطابق ہریالی تیج 19 اگست کو منائی جائے گی۔
ہریالی تیج کی پوجا کاسامان:۔ ماتا پاروتی اور شیو جی کی مورتی، پوجا کے لیے چوکی، پیلا کپڑا، کچی روئی، نئے کپڑے، کیلے کے پتے، بیل پترا، بھنگ، دھتورا، شمی کے پتے، جنیو، چوٹی والا
ناریل، سپاری، کلش، اکشت یا چاول، دروا گھاس، گھی، کافور، عبیر- گلال، شری فل، صندل، گائے کا دودھ، گنگا جل، دہی، مصری، شہد، پنچامرت!اسی کے ساتھ ہی ماں پاروتی کوسہاگ کاسمان پیش کرنے کے لئے ایک ہرے رنگ کی ساڑھی، چنری اور سولہ شرنگارسے جڑے سہاگ کی اشیاء میں سندور، بندی، چوڑیاں، ماہور،،کھاول، کمکم، کنگھی، مہندی، آئینہ اور عطرجیسی چیزوں کو شامل رکھیں۔
ہریالی تیج کی عبادت کا طریقہ:۔ہریالی تیج کے دن صبح سویرے اٹھیں اور نہانے کے بعد نئے کپڑے پہنیں۔ یہ سولہ شرینگار کریں اور دن بھر روزہ رکھیں۔ہریالی تیج کے دن، بھگوان شیو اور ماں پاروتی کے ساتھ، گنیش کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔ عبادت کے لیے ایک چوکی تیار کریں اور اس پر پیلے رنگ کا کپڑا بچھا دیں۔ پھر اس چوکی میںبھگوان کے بت نصب کریں اور انھیں نئے کپڑے پہنائیں۔ بھگوان کی مورتیوں کو عبادت کا سامان پیش کریں۔ اس کے بعد ماں پاروتی کو سولہ شرینگار، ساڑھی اور چونری سے متعلق تمام اشیاء چڑھائیں۔ عبادت کے دوران ہریالی تیج کے روزے کی کہانی ضرور سنیں یا پڑھیں۔ اس کے بعد آرتی کریں۔
آرٹیکل کوپیش کرنے کی وجہ :۔ واضح رہے کہ یہ آرٹیکل صرف اس نقطہء نظر سے پیش کیاجارہاہے کہ برادرانِ وطن اورہمشیرہ ء وطن(وطنی بہنوں) کی عیدیں کواردو والے بھی جانیں اور ان تک اسلام کی دعوت ہرتہوار کو سامنے رکھ کر دے سکتے ہیں۔ ناواقفیت کی بناپر اگر اسلام پربرادران وطن؍وطنی بہنوں کی جانب سے الزامات لگائے جارہے ہوں تو اس کامناسب ترین اورمعقول جواب بھی تب ہی ممکن ہے جب ہم الزامات لگانے والوں کے تہوار ، ان کی مذہبی اور سماجی سرگرمیوں کوجان سکیں ۔کسی مغالطے کے بغیر دعوتی نقطہء نظر کے تحت یہ آرٹیکل پیش کیاگیاہے۔ اب خواتین داعی کاکام ہے کہ وہ مدعو سے باخبر رہ کر اسلام کی دعوت وطنی بہنوں تک کس طرح پیش کرسکتی ہیں ؟
