کوڑی رام (رفیع نعمانی): ضلع گورکھپور سے تقریبا 25 کلومیٹر دور اعظم گڈھ مئو کو جوڑنے والی ہائی وے فور لین روڈ پر ایک جگہ کشیہار پڑتا ہے وہیں سے اسٹیٹ گاؤں ملاؤں کو ہوتے ہوئے راپتی ندی کے چندہ گھاٹ پل کو پار کرتے ہوئے دیوریا کشی نگر کو جانے والی روڈ اپنی خستہ حالی پر آنسو بہارہی ہے، راپتی پر پل بن جانے کے سبب ہر چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں، رات بھر ڈمپھر اور سولہ چکا گاڑی چلتی رہتی ہے جس کے سبب کشیہار سے کنوئیں بازار تقریبا 6/کلو میٹر تک اس پر پیدل چلنا دشوار ہے چہ جائیکہ اس پر موٹر سائیکل اور ٹمپو سے چلنا جان جوکھم میں ڈالنا ہے، آئے دن لوگ حادثے کا شکار ہورہے ہیں۔
ملاؤں میں جبکہ انٹر کالج، بینک اور نصف درجن اسکول اور سرکاری اسپتال بھی ہیں۔ درجنوں گاؤں کی روزی روٹی کا مسئلہ ملاؤں سے جڑا ہے۔ اسکولی بچوں کے کپڑے اکثر کیچڑ میں لت پت ہوجاتے ہیں، راہگیر ہمیشہ پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، لگتا ہے جیسے سڑک محکمہ کے ذمہ داروں کو سانپ سونگھ گیا ہے اس جانب بالکل توجہ نہیں دیتے ہیں لہذا حکومت اس طرف دھیان دے۔
