بیدر۔ 10؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن (BIE) بیدرکی جانب سے آج شہر کے ڈیسنٹ فنکشن ہال میں جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیاگیاتھاجس کاعنوان ’’دین سیکھو اور سیکھاو‘‘ رکھاگیا۔ سال گزشتہ جو امتحانات لئے گئے تھے ان امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو آج اسنادات اور انعامات سے نوازاگیا۔ بتایاگیاکہ مولانا سیدا بوالاعلیٰ مودودی ہال ، نورخاں تعلیم بیدر میں منعقدہ امتحانات دینے والی نسرین بیگم اور نیہاں بیگم کو ریاستی سطح پرتیسرا انعام ملا۔ جس کو یہاں دیاگیا۔ اسی طرح سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول بگدل میں زیر تعلیم سید اکبر نے بھی ریاستی سطح پر تیسرا رینک حاصل کیا۔ بعدازاں وہ طلبہ وطالبات جنہوں نے ضلع سطح پر ڈسٹنگشن کیاہے انہیں بھی توصیفی سند اور انعامات سے نوازا گیا۔ جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ بگدل سرکاری اسکول، چٹہ سرکاری اسکول، مرکند سرکاری ہائی اسکول اور مرکندہ ہائیرپرائمری اسکول ، املاپور اسکول، این ٹی سی المحبوب ہائی اسکول، مالیگاؤں سرکاری اسکول ، اسریٰ پبلک اسکول بید ر، اسمٰعیل آئیڈیل پبلک اسکول کمٹھانہ ، زمستاں پور سرکاری اسکول، شاہین اسکول، وزڈم اسکول ، ریڈیئنس اسکول بیدر،وغیرہ کے طلبہ کو سند سے نوازاگیا۔ پروگرام کی ابتداء میں مولانا محمد افسرعلی ندوی نے درس قرآن دیا۔ جناب محمد عارف الدین معاون امیرمقامی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ محترمہ بلقیس فاطمہ نے بی آئی ای کاتعارف اور اس کی سرگرمیاں پیش کیں۔ جناب امجد الطاف نے ’’دین سیکھو اور سیکھاؤ‘‘ عنوان پر خطاب کیا۔ صفوراانجم نے جی آئی او کی مہم کاتعارف پیش کیا۔
اختتامی خطاب جناب محمد معظم صاحب نے پیش کیا۔ تقسیم انعامات میں محمد مکرم صدر معلم الامین ہائی اسکول اور محمد خورشید احمد پیش پیش رہے۔ جناب محمد خورشید احمد مقامی صدر AIITA بیدر کے اظہارتشکر پر تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔تقریب کی نظامت جناب سید امجد حسینی سکریڑی AIITAبیدر نے انجام دی۔ تقریب کے فوری بعد طعام کانظم کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے