حیدرآباد۔ 11؍ستمبر (سخاوت علی نظامی): حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ہائی اسکول کی طالبہ مثیرہ رحمت کاآرٹ آہستہ آہستہ مقبولیت کے آسمان پر پہنچ رہاہے۔ جیسے جیسے طالبہ کا IQبڑھ رہاہے ، ویسے ویسے طالبہ مثیرہ کی پنسل اسکیچس بھی مقبول ہوتی جارہی ہیں۔ وہ اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر اس آرٹ کو تقویت پہنچارہی ہیں۔ حیدرآباد جیسے مقبول شہر میں جہاں طلبہ وطالبات عموماً موبائل میں مشغول رہتے ہیں ایسے میں مثیرہ رحمت نے کلی طورپر خود کو آرٹ (پینٹنگ ) کے لئے وقف کررکھاہے۔ ہر ماہ 20سے زائد آرٹ کے نمونوں کی وہ مشق کیاکرتی ہیں۔ اگر یہی رفتار جاری رہی تو جہاں وہ لمکاریکارڈ میں اپنانام درج کرائیں گی وہیں وہ ایک اونچی آرٹسٹ بنتے دیر نہیں لگے گی ۔ منسلکہ آرٹ بھی ملاحظہ فرمائیں جس میں انھوں نے پانی کے سائیکلنگ کو بتانے کی کوشش کی ہے۔
