اسماعیل قمر بستوی 

 

سرکارِ دوجہاں کا ہے قرآن معجزہ

اللہ نے کیا ہے محمّد کو یہ عطاء

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

قرآن ہے جہاں میں جلانے کے باوجود

نسخے سمندروں میں بہانے کے باوجود

اک حرف آج تک نہیں کوئی مٹا سکا

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

اللہ نے عمرؓ کو خلیفہ بنا دیا

کلمے کی برکتوں سے مسیحا بنا دیا

رسوا خدائے پاک نے بوجہل کو کیا

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

اللہ جس کوچاہے حکومت عطاء کرے

مسند کسی کی چھین لے ذلّت عطاء کرے

وہ چاہے تو غریب کو بھی کردے بادشاہ

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

دریا سے جس کو چاہے وہ باہر نکال دے

فرعون کو وہ چاہے تو پانی میں ڈال دے

وہ چاہ لے عصاء کو تو بن جائے اژدھا

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

وہ چاہ لے تو آگ ہو گلزار کی طرح

مرضی ہے اس کی جیل ہو دربار کی طرح

مچھر کسی کی ناک میں وہ ڈال دے خدا

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

ہو ساتھ سلطنت بھی نبوّت بھی اے قمر

زیرِ نگیں ہوں انس وجنّات وجانور

اس کا ہو حکم تابعِ فرمان ہو ہوا

وتعز من تشاء وتذل من تشاء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے