ڈومریا گنج(سدھارتھ نگر): قرآن وہ واحد دستور حیات ہے۔ جسے پڑھنا اور پڑھانا نہ بہتر ہونے کی دلیل ہے بلکہ کہ اس کے ایک ایک حرف پر دس نیکیاں اللہ تعالی کی طرف سے دیئے جائیں گے۔ اس لیے امت کے جملہ طبقات کو اس عظیم صحیفے کو ہی حرز جاں بنانا چاہیے۔ اور اپنے سیاسی معاشی معاشرتی تعلیمی عائلی وخاندانی وغیرہ کے امور کے مسائل کا حل اسی قرآن میں تلاش کرنا چاہیے کیونکہ یہ قرآن دنیا و آخرت کی فلاح کا ضامن ہے۔ علاوہ ازیں یہ بات طلبہ مدارس کے اذہان و قلوب میں اچھی طرح راسخ رہے کہ کہ ان کا تعلق کسی نہ کسی پہلو ہونے کی وجہ سے وہ امت کے بہتر ترین لوگ ہیں۔اور انھیں سماج میں اپنے عادات و اطوار سے اس اعزاز کی حفاظت کرنی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار صدر جامعہ مولانا محمد شریف فلاحی نے جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں کے کانفرنس ہال میں حافظ سلام اللہ کی زیر نگرانی احمد فرحان و عبد المعین کے تکمیل حفظ قرآن کے اعزاز میں منعقد ہونے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر جامعہ نے قرآن کے سورۂ فرقان کی ایک آیت میں لفظ مہجور کی تفسیر امام ابن تیمیہ کے حوالے سے کرتے کہا کہ جو لوگ نہ قرآن پڑھتے ہیں نہ تلاوت کرتے ہیں نہ اس پر غور و فکر کرتے ہیں نہ اس پر عمل کرتے ہیں اور نہ قرآن کے پیغام کو بندگان خدا تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ تمام لوگ اس قرآن کی روشنی میں مہجور ہیں اور مہجور کے معنی ہوتے ہیں وہ شخص جس نے قرآن کو گری پڑی چیز بنا کے چھوڑ دیا۔ افسوس کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا بھی شمار ان لوگوں میں ہونے لگے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کے تمام حقوق کو کما حقہ ادا کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے اللہ تعالیٰ سے توفیق بھی طلب کرتے رہیں۔

علاوہ ازیں مولانا قمر الزماں قاسمی نے حفظ قرآن کی اہمیت و فضیلت پر شرح و بسط سے روشنی ڈالی۔ اور، شغف حفظ ت کی طرف طلباء کو مہمیز کیا۔

تقریب کا آغازحفظ کی تکمیل کرنے والے طلباء احمد فرحاں و عبد المعین کی قرأت سے ہوا۔اس اہم موقع پر حفظ مکمل کرنے والے طالب علم کو ڈاکٹر محمد اسلم و محمد عرفان سی اے کے ہاتھوں تحائف سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض شبیر احمد فلاحی نے انجام دیا۔ حافظ سلام اللہ کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر ماسٹر توقیر عالم ، ماسٹر مجیب اللہ،عثمان علی قاسمی صغیر احمد رحمانی وغیرہ کے علاوہ جامعہ کے جملہ طلباء و اساتذہ موجود رہے۔

One thought on “جامعہ مصباح العلوم چوکونیاں میں تقریب تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے