سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): آئیڈیل انٹر کالج میں اساتذہ اور گارجین کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی نظامت کے فرائض ماسٹر رام منوہر نے انجام دٸیے اور صدارت کا فرض منصبی محمد مستقیم انصاری نے نبھایا۔
گارجین میں سے مولانا محمد غفران قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جنم تو ان کے والدین دیتے ہیں مگر راستہ استاد دکھاتے ہیں، ان کی تعلیمی صلاحیت کو اجاگر کرنا ان کے ذہنی نشونما کو بڑھاوا دینا، ان کی اچھی تعلیم و تربیت اور با ادب بنانا یہ استاد کا کام ہوتا ھے۔
اس کے بعد مستقیم انصاری نے سبھی کو نصیحتی انداز میں اپنے قیمتی کلمات سے نوازتے ہوۓ کہا کہ علم ایک سمندر ھے اور جتنا ہم حاصل کرتے ہیں وہ ایک قطرہ کی مقدار کے برابر ھے۔ آج ڈیجیٹل دور ھے تو جدید تعلیم سے بھی آراستہ ہونا پڑے گا، ورنہ آنے والا دور ہمارے لۓ بہت مشکل ہوگا، بغیر اس کے زندگی کے سفر میں آگے بڑھنا ہمارے لئے بہت مشکل ہوجائے گا۔ ہمیں ہر طرح کی تعلیم سے مزین ہونا ہوگا، اسکول میں بچوں پر اساتذہ اور گھر پر ان کے والدین محنت کریں تو نتیجہ اچھا نکلے گا۔
آخر میں پرنسپل امیش یادو نے آۓ ہوۓ سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا اس موقعہ پر کالج کے اساتذہ اور طلباء اور کثیر تعداد میں گارجین موجود رھے۔
