تلسی پور(بلرام پور): 31/دسمبر 2023 عیسوی بروز اتوار طاہرہ گرلس انٹر کالج تلسی پور کے وسیع میدان میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (ولادت سے ہجرت تک) پر مشتمل تحریری انعامی مسابقہ میں دینی وعصری علوم کے مکاتب ومدارس میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات جو مسابقہ میں شریک تھے انہیں سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی کی جانب سے معزز و مقتدر علماء کرام ، عمائدین شہر اور سیاسی وسماجی شخصیات کی موجودگی میں اول کے دس پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ وطالبات کی اعلان کے عین مطابق بیش بہا قیمتی انعامات سے پذیرائی کی گئی جس میں پہلی پوزیشن شمع پروین سعید جامعہ عائشہ للبنات جھنڈا نگر ، کپل وستو نیپال نے حاصل کیا اور ایکسٹھ(61) اداروں کے ایک ایک مدرس کو یادگار تحفہ دیا گیا نیز شرکت کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کی بھی اعزازی سند سے عزت افزائی کی گئی۔ خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ اس مسابقہ میں الحمدللّٰہ نان مسلم بچیوں نے نہ صرف حصہ لیا بل کہ ایک بچی نے ٹاپ ٹن میں اور دو بچیوں نے پچاس خصوصی انعامات پانے والی لسٹ میں اپنا نام درج کرایا- واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ سولہ سال سے کم طلبہ وطالبات پر مشتمل تھا نیز اس میں ایکسٹھ مدارس ومکاتب کے تقریباً ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے ضلع بلرام پور ، سدھارتھ نگر ، سنت کبیر نگر ، گونڈہ اور پڑوسی ملک نیپال سے شریک مسابقہ ہوکر اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی بیداری کاثبوت فراہم کیا۔
تقسیم انعامات کے موقع پر ایک پروقار وعظیم الشان پروگرام استاذ الاساتذہ فضیلۃ الشیخ مطیع اللہ مدنی/حفظہ اللہ نیپال کی صدارت میں منعقد ہوا- نظامت کا فریضہ فضیلۃ الشیخ محمد الیاس سلفی/حفظہ اللہ (پرنسپل فوزان پبلک اسکول) نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ بانی ادارہ و مؤسس فضیلۃ الشیخ منصور احمد مدنی حفظہ اللہ نے مکاتب ومدارس کے نظماء ، اساتذہ ، طلبہ وطالبات اور ان کے سرپرستوں کے علاوہ معززین شہر اور افاضل علماء کرام کا شکریہ ادا کرکے ادارہ کا جامع و مانع تعارف پیش کرنے کے بعد جملہ شرکاء مسابقہ بالخصوص ٹاپ ٹن طلبہ وطالبات کو مبارک باد دیتے ہو ئے دعائیں دیں نیز ان کے فرزند ارجمند اسامہ منصور (ڈائریکٹر سلام ایجوکیشنل اینڈ ویلیفیر سوسائٹی ، تلسی پور – بلرامپور) نے اس انعامی مسابقہ کے انتظام و انصرام اور مہمانوں کی ضیافت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔شیخ کے بعد اسٹیج پر تشریف فرما دیگر علماء کرام اور بعض سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی گراں قدر تاثرات پیش کیا جس میں سر فہرست مولانا مطیع اللہ مدنی ، مولانا وصی اللہ مدنی ، مولانا عبید الرحمن سلفی ، مولانا عبد الخالق سلفی ، مولانا زبیر احمد مدنی ، جناب نسیم احمد چودھری چیئرمین اکونا ، جناب دیپ نرائن پانڈے وغیرھم قابل ذکر ہیں-
پروگرام میں بہت ساری اہم شخصیات نے شرکت کیں جیسے مولانا صفي الله مدني ، مولانا شارق سلفی ، مولانا شفیق الرحمن فیضی ، مولانا خليل احمد یوسفی ، ماسٹر محمد ایوب خان ، حاجی عارف پتو وغیرھم.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے