ذاکر حسین
بانی: الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ)
عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ زندگی ایک سراب (دھوکہ ) ہے۔روز ہمارا اپنا کوئ عزیز اس فانی دنیا سے رخصت ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں ناچیز کے عزیز جناب حاجی پلو صاحب انتقال فرما گئے۔اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سچ ہیکہ ہم انسانوں کی فطرت ہیکہ جب کوئ بھی چیز ہم سے دور ہو جائے،جب کوئ ہمارا اپنا ہم سے بچھڑ جائے تو ہمیں اس کی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔ورنہ زندگی تو ایک دوسرے کی غیبت،ایک دورے سے مسلسل تنازعہ،مسلسل سرد جنگ کی نذر ہو جاتی ہے۔احساس اور پچھتاوا تو انسان کے بچھڑنے کے بعد ہوتا ہے۔محترم پلو صاحب ،آپ یاد آئیں گے اور شدت سے یاد آئیں گے۔زندگی کا مختصر وقت آپ سے وابستگی میں گزرا، لیکن جو گزرا لاجواب گزرا۔ آپ کی سرپرستی الفلاح فاؤنڈیشن سے وابستہ کوئ بھی شخص فراموش نہیں کر سکے گا۔ ہم سب کی طرح آب بھی الفلاح فاؤنڈیشن کو لیکر فکرمند رہتے، اس کا ہمیں احساس و اعتراف ہے۔ ایک دن یاسر نواز کا فون آیا، میں دہلی تھا۔ کہنے لگا کہ حاجی پلو صاحب کہہ رہے تھے کہ "ذاکر بہت مشکل کام کر رہے ہیں۔ اس طرح کی دیگر باتیں، جو تنظیم کے تعلق سے تھیں، یاسر سے ہوئیں۔ اس کے بعد ہمارے درمیان ماضی کی کچھ باتیں شیئر ہوئیں۔ قہقہے لگے اور کبھی جذبات کے سمندر میں غوطے لگائے۔ آج ماضی ایک فلم کی طرح ذہن میں گردش کر رہا ہے اور مسلسل جناب پلو صاحب کی باتیں اور ملاقاتیں یاد آرہی ہیں۔ گزشتہ دو برس سے لیکر 2023 تک حاجی پلو صاحب نے مخلصانہ طریقے سے تنظیم کو طاقت دی، جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ ہم سب الفلاح فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم پسماندگان کے ساتھ ہے۔
