(حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے تینوں بچے)
- محمد حبیب الرحمن ، محمد سامراور محمد ہارون نے کی ایک ساتھ حفظ قرآن کریم کی تکمیل
- والدین، اساتذہ اور متعلقین میں خوشی کی لہر
بنش پوروہ، بہرائچ (رپورٹ محمد رضوان ندوی): ضلع بہرائچ کے حلقہ مہسی کے مشہور ومعروف دینی تعلیمی ادارہ "جامعہ سلیمان الطراد بنش پوروہ” میں ايك تقريب تكميل حفظ قران كريم کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں بزرگ عالم دین حضرت مولانا قاری زبیر احمد مہتمم جامعہ مسعودیہ نور العلوم بہرائچ ، حضرت مولانا عنایت اللہ قاسمی، حافظ سعید اختر نائب مہتمم جامعہ مسعودیہ نور العلوم، قاری قمر الدین اور دیگر علماء کرام کی موجودگی میں جامعہ سلیمان الطراد کے تین چھوٹے بچوں محمد حبیب الرحمن ساکن گندھلا، محمد سامر ساکن گندھلا، اور محمد ہارون ساکن امام گنج نے تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی.
اس موقع پر مہمان خصوصی قاری زبیر احمد قاسمی نے تینوں بچوں سمیت ان کے والدین، اساتذہ اور ادارے کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو مبارک باد پیش کی اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تم نے محنت کر کے قران کریم کو یاد کیا اور اسکو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا اسی طرح اسکے تمام احکام پر عمل بھی کرنا ہے، حافظ قرآن بننے کے ساتھ ساتھ عالم دین بننے کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اس کا صحیح علم اور فہم تم کو مل جائے جس کے بغیر زندگی کی تصویر نامکمل ہے اور معاشرے کی اصلاح و تعمیر ناقص و ناتمام ہے۔
اس مبارک تقریب میں خاص طور پر جامعہ کے صدر حاجی محمد احمد، ادارہ کے بانی قاری سعید الدین، شعبہ حفظ کے استاذ مولانا و قاری ولی الرحمن ثاقبی اور نائب صدر شعبان علی کی کوشش اور حوصلہ افزائی قابل تعریف تھی، اس موقع پر ممبران میں مولانا محمد رضوان ندوی، قاری عبید الرحمن، مولانا ظہیر الدین نوری، قاری شیر محمد نوری، ماسٹر مقصود احمد سمیت جملہ اساتذہ کرام اور سامعین نے اپنی شرکت سے طلبہ کی ہمت افزائی کی، تقریب کا اختتام قاری زبیر احمد قاسمی کی دعاء پر ہوا.
