سدھارتھ نگر(ایم اے جے نیوز): حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی نے 29؍جنوری 2024 کو ڈیجٹل رینڈم سلیکشن کے ذریعہ 2024 میں حج پر جانے والے عازمین کرام کا انتخاب کیا ہے۔ منتخب عازمین کو کورنمبر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ ضروری معلومات بھی بھیج دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ امسال ہندوستان کی ایک لاکھ 75 ہزار 25 نشستوں میں سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حج کمیٹیوں کے حصے میں ایک لاکھ 40 ہزار 20 نشستیں آئی ہیں۔ اس میں سے اتر پردیش کو 31780 نشستوں کا کوٹہ ملاہے جس میں سے صرف 19702 عازمین حج نے ہی حج کے لئے درخواستریں دی تھیں۔ اس سال کوٹہ سے کم درخواستوں کے موصول ہونے کی وجہ سے یوپی کے تمام عازمین کی درخواستیں قبول کرلی گئی ہیں۔
مذکورہ اطلاع ضلع حج کمیٹی ممبر رئیس احمد (حاجی صاحب) نے دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سدھارتھ نگر ضلع سے امسال 268 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار سفر حج کے لئے روانگی سے قبل پوری طرح ٹریننگ دینے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ انھیں سفر حج میں کسی طرح کی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ انھوں نے تمازم عازمین سے بھی درخواست کی ہے کہ سفر حج پر روانگی سے قبل ٹریننگ ضرور حاصل کریں۔

ماشاء اللہ
ماشاء اللہ