مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی
حکومت سعودی عرب کی اسلامی خدمات بے شمار ہیں، خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے جس سے سبھی واقف ہیں۔ انہیں اعلی کارناموں اور عظیم خدمات میں قرآن کریم کی خدمت بھی ہے۔
اس میں تعلیم وتعلم، قرأت و تلاوت تحفیظ تجوید، ترجمہ و تفسیر اور اس کی طباعت وتقسیم اور وسیع پیمانہ پر نشر و اشاعت سب شامل ہیں، متعدد زبانوں میں تراجم معانی القرآن الکریم اور اس کی بلا قیمت نشر و اشاعت ملک فہد کمپلیکس برائے طباعت قرآن کریم کا شاندار اور بے نظیر کارنامہ ہے، جس پر بجا طور پر فخر و ناز کیا جا سکتا ہے۔
خدمت کتاب اللہ میں ملکی اور بین الاقوامی مسابقات حفظ و تجوید قرآن کریم کا انعقاد اور فائزین کے درمیان بیش قیمت انعامات کی نوازش وغیرہ ایک زریں خدمت کے طور پر تاریخ میں درج ہے اور یہ سلسلے رواں دواں ہیں،١٠/١١ فروری ٢٠٢٤ء کو کاٹھمانڈو، نیپال میں مسلم آیوگ کے زیرِ نگرانی آل نیپال مسابقہ اسی سلسلے کی ایک سنہری کڑی ہے، جس میں سینکڑوں طلبہ وطالبات شرکت کرنے جا رہے ہیں جس میں کامیابی سے ہم کنار ہونے والے طلبہ و طالبات پر انعامات کی بارش ہوگی۔
اللہ تعالیٰ اس مسابقہ کو کامیاب بناۓ اور تمام ذمہ داروں کو جزاۓ خیر دے۔
