بیدر۔ 8؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کے ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے مرکزی وزیر بھگونت کھوبانے دہلی میں ملاقات کی اور ”وکست بھارت سنکلپ یاترا کامیابی کی کہانی” پر تیار کردہ معلوماتی کتاب پیش کی اور مختلف امور پر تبادلہء خیال کیا۔اس موقع پروزیر داخلہ اور بی جے پی کے مرکزی قائد امیت شاہ ننے بیدر لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے بھگونت کھوبر کے ذریعہ پچھلے 10 سالوں میں اور 2.5 سال تک مرکزی وزیر بننے کے بعد کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ریاست کی موجودہ سیاسی پیش رفت کے بارے میں کھوبا سے بات چیت کی۔ بیدر ضلع اور پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں کی جارہی تیاریوں کے بارے میں بھی مکمل جانکاری حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے