بیدر۔ 14؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): آج چہارشنبہ کو بیدر میں کانگریس پارٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر، رکن راجیہ سبھا اور کوی جناب عمران پرتاپ گڈھی کا شاندار پیمانے پر مبینہ طورپراستقبال کیاگیا۔ اقلیتی قائد جناب محمد ایاز خان نے حیدرآباد روڈ اور شہر کے مختلف چوراہوں اور دیگرمقامات پربڑے بڑے ہورڈنگ لگاکر عمران پرتاپ گڈھی کااستقبال کیا۔ اس حوالے سے سابق جنتادل (یس) قائد اور ان کے فرزندمحمد فیروز خان کے ہورڈنگ بھی جگہ جگہ دکھائی دئے۔
واضح رہے کہ عمران پرتاپگڈھی بیدر میں کل ہند مشاعرہ میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں بیدر کے اقلیتی قائدین نے بھی اپنی جانب سے ان کا استقبال کرنے کے لئے سینکڑوں ہورڈنگ لگائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے