مجیب الرحمان فضل الرحمان
اٹوا(سدھارتھ نگر):
8 مارچ 2024 بروز جمعہ نگر پنچایت بسکوہر بازار سے متصل موضع مڑلا مصر میں مدرسہ رحمانیہ اقراء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شاندار سالانہ انجمن و اجلاس عام منعقد کیا گیا۔ مدرسہ رحمانیہ کے طلبہ و طالبات نے سالانہ انجمن میں مختلف تقریریں پیش کیں۔ تقریر پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔ اس پر مسرت موقع پر پروگرام کی صدارت مولانا عبدالحفیظ ندوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محبوب عالم عالیاوی نے بخوبی انجام دیا اور بڑے تزک و احتشام کے ساتھ پروگرام کو اختتام تک پہنچایا۔
اجلاس کا آغاز حافظ و مولانا انعام اللہ ریاضی کی خوش الحان تلاوت سے ہوا۔ حافظ کمال احمد عرفانی و عبدالغفور فیضی نے حمد باری تعالی و بارگاہ رسالت میں گلہاۓ نعت پیش کی۔ اس کے بعد مدرسہ رحمانیہ کے صدر مدرس مولانا اطیع اللہ ریاضی نے خطبہ استقبالیہ پیش کی۔ اس کے بعد مولانا عبد الحفیظ ندوی نے صدارتی کلمات پیش کئے۔ مولانا نے اپنے صدارتی خطاب میں سامعین سے تعلیم پر زور دیتے ہوئے اس کو حاصل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ صدارتی کلمات کے بعد پروگرام کے پہلے خطیب مولانا نورالدین مدنی نے زبان کی حفاظت پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ زبان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔

اس کے بعد انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ مدرسہ رحمانیہ کے جن طلبہ و طالبات نے اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کی ہے ان طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا نام بدر عالم عباداللہ، سلیمان احمد نور محمد، محمد صادق عبد الغفار ، علیجاء باب اللہ، مہ جبیں بانو عبد الرشید، اقراء نسیم احمد، صائمہ ممتاز احمد، محمد اکرم محمد اسلم وغیرہ نے انعامات حاصل کئے اور جن طلبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل نہیں کی ہے ان طلبہ و طالبات کو مدرسہ ھذا کی طرف سے تشجیعی انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ تقسیم انعامات کے بعد تیسرا خطاب مولانا حمیداللہ ندوی کا تھا جس میں انھوں نے اصلاح معاشرہ پر خطاب کرتے ہوۓ سامعین سے کہا کہ عورتیں اپنے زیب و زینت کو بازاروں میں فروخت کررہی ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
اس کے بعد چوتھا خطاب مولانا عبید الرحمان ندوی کا تھا، شرک کے موضوع پر خطاب کرتے ہو ۓ انھوں نے سامعین کو کہا کہ جو شخص اللہ کے ساتھ شریک ٹھیراۓ گا وہ گنہگار ہے، جب تک توبہ نہیں کرے گا اللہ اس کو معاف نہیں کرسکتا ہے۔ اس کے بعد پانچواں خطاب شعلہ بیان مقرر مولانا پرویز احمد سراجی نے پیش کیا ۔
علاقے کے علماۓ کرام و معزز و مکرم مہمان خصوصی حضرات نے اس پروگرام میں شرکت کرکے مڑلا مصر کے منتظمین و نوجوان ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ آپ تعریف کے لائق ہیں کہ اس طرح کی دینی مجلس رچایا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کارخیر کے کام کو قبول کرے۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمان ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر شبیر احمد، الطاف حسین، عبداللہ، مجیب الرحمان، ماسٹر عتیق الرحمان ودیگر احباب موجود تھے۔
