بیدر۔ 14؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): ہفتہ 16؍مارچ کو مسجدابراھیم خلیل اللہ ، چیتہ خانہ بیدرمیں جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے افطار پارٹی اور مسجد درشن پروگرام بعدنماز عصر تامغرب رکھاگیا ہے۔ جس کے ناظم حافظ سید عتیق اللہ سکریٹری مقامی ہیں اور معاونین میں حافظ محمد مشتاق احمد،محمد اقبال الدین اور محمد شفیع الدین شامل رہیں گے۔ اسی طرح 17؍مارچ اتوار کو مسجد امام المدرسین، نزدریلوے اسٹیشن بیدر میں بعدنماز عصر تامغرب اسی مسجد میں  افطار پارٹی ومسجد درشن پروگرام رکھاگیاہے جس کے ناظم محمد مقصود خان صاحب انجینئر ہیں۔ جبکہ معاونین میں محمد اظہر الدین ریگزین اور ڈاکٹر محمد مقیت قریشی صاحب شامل ہیں۔تمام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے