عبدالقیوم ہمدم علی نگری
جلد عید رمضاں کا چاند آنے والا ہے
یعنی دیدخوشیاں کا چاند آنے والا ہے
ہورہےہیں اب رخصت روزے ماہ رمضاں کے
اب تو ماہ عرفاں کا چاند آنے والا ہے
جوڑکر سروں کوہم چاندکوتلاشیں گے
میزبان و مہماں کا چاند آنے والا ہے
پورے ہوگئے روزے یہ کرم ہے مولاکا
ہمپہ رب کے احساں کاچاند آنے والا ہے
ہرزباں پہ تکبیریں اوردلوں میں خوشیاں ہیں
اس خدائے ذیشاں کا چاند آنے والا ہے
دورکعات پڑھکرہم عیدگاہ سے لوٹیں گے
خوشیوں اور ایماں کا چاند آنے والا ہے
پائیں گے سبھی ہمدم یوم جائزہ تحفہ
یعنی ماہ غفرا ں کا چاند آنے والا ہے
