بیدر۔ 3؍مئی (محمدیوسف رحیم بیدری): ہلسور تعلقہ کے سائگاؤں کے سینئر وکیل کشن راؤ سائیگاونکرکے کھیت میں جمعہ کو آگ لگ گئی۔ اتفاقیہ آگ لگنے سے ایک ہزار کڑویوں کا ڈھیر مکمل طور پر جل گیا۔ نامیاتی کھاد کے گڑھے کو بھی نقصان پہنچا۔ضلع میں دھوپ کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آگ کی تباہ کاریاں ادھر ادھر ہو رہی ہیں۔ ان کے کھیت میں آگ لگنے کے واقعہ کی وجہ سے سینئر وکیل کشن راؤ سائیگاونکر نے کہاکہ 40ہزار روپئے کانقصان ہواہے۔ ناڈ تحصیلدار کو پہلے ہی واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ذمہ دا ران سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تحقیقات کریں اور امداد فراہم کرنے کے لیے کارروائی کریں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
