عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

میرے اللہ خطا کار ہے بندہ تیرا

روسیاہ اور گنہگار ہے بندہ تیرا

 معاف کر دے یہی عاصی کی دعا ہے مولا

ہے بہت عاجز و لاچار یہ بندہ تیرا

بحر ظلمت میں میں ڈوبا ہوں بچالے مولا

تیری بخشش کا طلبگار ہے بندہ تیرا

میری پیشانی جھکے تیرے ہی آگے مولا

تیری رحمت کا ہی حقدار ہے بندہ تیرا

پنجوقتہ تو نمازوں سے دلی الفت دے

تیرا ہر وقت قرضدار ہے بندہ تیرا

عافیت بخش دے اور مجھکو عفو دے یارب

کرتا اسرار یہ ہر بار ہے بندہ تیرا

التجا۶ ہے یہی ہمدم کی اے مولا سن لے

تیری الفت کا رضا کار ہے بندہ تیرا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے