دہم جماعت کے بورڈ امتحان میں اردو میں صد فیصد نشانات حاصل کرنے پر
طالبہ ام سلمہ مثیرہ بنت محمد یوسف رحیم بیدری کے لئے قطعہ
حامد سلیم حامدؔ
اردو کے آسماں پر، سکہ جما لیا ہے
اردو میں ٹاپ کرکے، اعزاز پا لیا ہے
خوشیوں میں تیری شامل، ہیں سارے اُردو والے
تم نے مثیرہ سب کو، اپنا بنا لیا ہے
