سی ای او ضلع پنچایت بید رکو دیا مطالباتی مکتوب

بیدر۔ 14؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع سی ای او ضلع پنچایت بیدر کو ایک میمورنڈم دے کر مطالبہ کیاگیاہے کہ بیدرتعلقہ کے گادگی گرام پنچایت میں رقم کے خرد برد کامعاملہ چل رہاہے ۔ پی ڈی اواور چیرمین گادگی گرام پنچایت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ونود ولد بھیمنارکن گرام پنچایت گادگی ، لکشمی زوجہ ویجناتھ رکن گرام پنچایت گادگی ، ارونا دیوی زوجہ وردیاسوامی رکن گرام پنچایت گادگی ، شری دیوی زوجہ تکارام رکن گرام پنچایت حمیلہ پور ، پیاری بیگم زوجہ دستگیر رکن گرام پنچایت حمیلہ پور ، فہمیدہ بیگم زوجہ واجد ، رکن گرام پنچایت حمیلہ پور، سید مسیح احمد رکن گرام پنچایت حمیلہ پور ، ویرشٹی زوجہ سنگرامپا رکن گرام پنچایت سولپور ، راجپا ولد گھاڑپا رکن گرام پنچایت حمیلہ پور، منجوناتھ ولد گنپتی رکن گرام پنچایت سولپور ، دیویندر گونڈ رکن سولپور ، لکشمی رکن گرام پنچایت شام راج پور ، لکشمی زوجہ کرن کمار رکن شامراج پور ، چندرکانت ولد پربھو رکن کبیرآباد ، سنتوش رکن مامن کیری ، محمد سراج الدین رکن حمیلہ پور ، بھرت بائی رکن گادگی ، سدرام رکن سولپور نے اپنے اپنے دستخط کے ذریعہ ایک مکتوب سی ای او ضلع پنچایت بید رکے حوالے کیا اور مطالبہ کیاہے کہ (۱) سرکاری حکمنامہ کے مطابق گادگی گرام پنچایت حدود میں آنے والے تمام مکانات اور دیگر مقامات سے ٹیکس وسول کرنے کی بات سامنے آ ئی ہے۔ لاکھوں روپئے وصول کئے گئے لیکن ہمیں اس کی اطلاع نہیںد ی گئی۔ اور جو رقم وصول کی گئی وہ حکومت کے کھاتے میں جمع نہیں کی گئی۔ مہم ایک اور دو کے تحت 49لاکھ روپئے وصولے گئے لیکن بینک میں صرف 20لاکھ روپئے ہی جمع کئے گئے۔ باقی کی رقم خرد برد کی گئی ہے۔(۲) 15ویں فائنانس اسکیم 2021اور2022میں جملہ 24لاکھ اور سال 2023-24میں 42لاکھ روپئے جمع ہوئے لیکن کوئی ترقیاتی کام نہیں کیاگیا۔ اس کے باوجود بھی 20لاکھ روپئے بینک سے ڈرا کئے گئے۔ جب اس سے متعلق پوچھاگیاتو کوئی جواب نہیں ملا۔ (۳) گادگی گرام پنچایت کے حدود میں آنے والے تمام گرام پنچایت کے جملہ 2600ڈیجیٹل کھاتے بناکر سرکار کے پاس جمع کرنے کی کوئی بات سامنے نہیں آ ئی ہے۔ اس ضمن میں بھی بینک میں رقم جمع نہیں کی گئی۔ یہ الزام مذکورہ اراکین نے لگایاہے۔ پھر مزید کہاہے کہ گرام پنچایت گادگی کے حدود میں آنے والے تمام دیہاتوںمیں لے آؤٹ کیاجارہاہے۔ سی اے سائٹ بنانے کی کوئی اطلاع گرام پنچایت اراکین کو نہیں دے کر پی ڈی او لوٹ مار کررہے ہیں۔ لہٰذا پی ڈی او کو فوری طورپر معطل کرتے ہوئے ، حکومت کو دھوکادینے کی پاداش میں قانونی کارروائی کے ذریعہ پی ڈی او کے پاس سے رقم واپس لی جائے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ مذکورہ گرام پنچایت اراکین نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے