ڈاکٹر وہاب عندلیب، ڈاکٹر ماجد داغی، سید عزیز احمد توکلی سید بہاؤالدین ایڈوکیٹ اور دیگر کئی معزز شخصیات کا اظہارِ تعزیت
چٹگوپہ 14جون:(پریس نوٹ): فخرِ معین آباد عوام الناس کے ہردلعزیز قائد قاضی سید شان الحق بخاری کا گزشتہ شب مختصر سی علالت کے بعد بعمر  70 برس انتقال ہوگیا. انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ بوقت 3 بجے سہ پہر عیدگاہ چٹگوپہ متصل دفتر ٹی ایم سی ادا کی گئی اور تدفین عیدگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی؛ لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ پانچ صاحبزادے اور چار  صاحبزادیوں کے علاوہ ان کے نسبتی برادران محمد آفتاب الدین نیئر خطیب و امام جامع مسجد و عیدگاہ چٹگوپہ اور برادرانِ خطیب محمد افتخارالدین، محمد متین الدین اور محمد اخترالدین شامل ہیں.
           سید شان الحق بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) گلبرگہ نے بتایا کہ بخاری صاحب شہر چٹگوپہ کے معزز قاضی خاندان کے ممتاز دہقانی شاعر سید سعید احمد بخاری کے اکلوتے چشم و چراغ تھے، گو آپ نے شاعر و ادیب کی حیثیت سے اپنی شناخت نہیں بنائی تاہم آپ نے شعری و نثری تخلیقات بھی قلمبند کی ہیں، ضلعی و ریاستی سطح پر آپ کا قد بہت بلند تھا، آپ مرحوم سید لئیق الدین ایڈووکیٹ سابق رکن اسمبلی بیدر کے بھانجے تھے. آپ کانگریس پارٹی میں ضلعی و ریاستی سطح پر کئی عہدوں پر رہے اور ٹی ایم سی چٹگوپہ کے صدر کی حیثیت سے ٹاؤن کی مجموعی ترقی کے لئے یادگار خدمات انجام دیں اور ریاستی حکومت نے آپ کی گراں قدر سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں فارسٹ ڈیو لپمنٹ کارپوریشن کا ڈائریکٹر بھی نامزد کیا تھا. وہ مختلف ادوار میں ٹی ایم سی کے کئی ذیلی کمیٹیوں میں معزز رکن کی حیثیت سے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں. سید شان الحق بخاری اپنے رکھ رکھاؤ، لب و لہجہ اور شاندار و یادگار تقاریر، خطبات اور گفتگو کی وجہ ہمیشہ یاد رکھے جائینگے. چٹگوپہ کی ایک عظیم شخصیت کے سانحہ ارتحال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر وہاب عندلیب سابق صدرنشین کرناٹک اردواکیڈمی،حضرت سید عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری سجادہ نشین بارگاہِ حضرت پاشا تولی، ممتاز ماہرِ قانون سید بہاؤالدین ایڈوکیٹ،سینئیر صحافی جناب حکیم شاکر بانی مدیر اعلی روز نامہ سلامتی، سینئیر صحافی محمد یوسف رحیم بیدری، ڈاکٹر اکرم نقاش صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ، جناب ولی احمد سابق صدر انجمن، جناب امجد جاوید سابق صدر انجمن، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی موظف لکچرر و ریسرچ گائیڈ گلبرگہ یونیورسٹی، جناب خواجہ پاشاہ انعامدار سابق نائب صدر انجمن، جناب چاند اکبر مدیرِ اعلی گھومتا آئینہ، جناب بدرالدین موظف لکچرر،ڈاکٹر افتخار الدین اختر موظف لکچرر،سید ماجد علی پٹیل،جناب رحمن پٹیل جیورگی،جناب تاج الدین پٹیل،شیخ عثمان جھاڑاں والے، ٹی وی اینکر مصطفی عادل، سید منصور ہاشمی، میر احتشام الحسن ایڈوکیٹ، سید راشد علی پٹیل، شیخ احمد صدر، جناب عبدالنبی بچیوالے، سید ظہیرالدہن بانگی اور کئی معزز شخصیات، دانشوران، قایدین نے اظہارِ رنج کے ساتھ دعا فرمائی ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے.. آمین ثم آمین.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے