کتبہ ۔ محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی
جھوٹ بہتان یاوہ گوئی ہرزہ سرائی کبیرہ گناہ ہے ، کوئی بھی حق پرست جھوٹ اور جھوٹوں سے نفرت کرتا ہے، فطرت اباء کرتی ہے کذب و کذابوں سے ، دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہیکہ انسان اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ کہے۔ انسان کا ضمیر مر جاۓ دل میں یہودی قساوت بھر جاۓ تو اس کے سامنے جھوٹ بہتان تو دور شرک وکفر کے آخری حدود کو کراس کر جانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ دنیا گواہ ہے جھوٹا اس دنیا ہی میں ذلیل ہوتا ہے ۔ آخرت میں ان کی ٹھونکائی تو طئے ہے۔ دیکھئے غور کریں جھوٹوں پر فاسق وفاجر مسلط ہوجاتا ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے جھوٹوں کیلئے عدم ہدایت کی بشارت سوء فرمایا ۔ ﴿ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ ﴾ [غافر: 28]،
جھوٹ جامع خصال الشر ہے ، اور دنیا جانتی ہے جھوٹ پر مبنی مقال و بیان ھباء منثورا ہے ۔ اور سمجھ لیاجائے کہ دروغ گوئی دشنام طرازی وشیطانیت وفرعونیت کا پردہ جلد ہی چاک ہوجاتا ہے ۔ ہمیں اس دنیا کی عدالت سے زیادہ اس عدالت اخروی پر کامل یقین ہے جہاں ۔ لایغادر صغیرۃ ولا کبیرۃ الا احصاھا ۔ والا معاملہ ہونا ہے ۔ بس صبر کیجئے وہاں ساری ہیکڑی نکل جاۓ گی ۔ دنیا کے تماشے ،یہ بکھیڑۓ سریع الزوال والدثار ہے ۔ اور یاد رکھنا چاہیے کہ عزت وذلت کا مالک صرف اور صرف رب تعالیٰ ہے ۔ ﴿قُلِ ٱللَّهُمَّ مَـٰلِكَ ٱلۡمُلۡكِ تُؤۡتِی ٱلۡمُلۡكَ مَن تَشَاۤءُ وَتَنزِعُ ٱلۡمُلۡكَ مِمَّن تَشَاۤءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاۤءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاۤءُۖ بِیَدِكَ ٱلۡخَیۡرُۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَیۡءࣲ قَدِیرࣱ ٢٦ تُولِجُ ٱلَّیۡلَ فِی ٱلنَّهَارِ وَتُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِی ٱلَّیۡلِۖ وَتُخۡرِجُ ٱلۡحَیَّ مِنَ ٱلۡمَیِّتِ وَتُخۡرِجُ ٱلۡمَیِّتَ مِنَ ٱلۡحَیِّۖ وَتَرۡزُقُ مَن تَشَاۤءُ بِغَیۡرِ حِسَابࣲ ٢٧﴾ [آل عمران ٢٦-٢٧]
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صدق وصفا کا پیکر بناۓ ، کامل شریعت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ۔
