سلمان نگری کی کتاب تذکرہ شعرائے بستی کمشنری کےلئے
اسماعیل قمرؔ بستوی
اک ہے کتاب عمدہ شعرائے ضلع بستی
ہر ورق ہے سنہرا شعرائے ضلع بستی
کتنوں کی ہے سوانح مرقوم اس کےاندر
ہے شاعروں کا خاکہ شعرائے ضلع بستی
اردو کے یہ سخنور مرکر رہیں گے زندہ
اپنا ہے یہ قبیلہ شعرائے ضلع بستی
نعت وغزل کی رنگت کا بےبہا سمندر
یہ ہے ادب کا میلہ شعرائے ضلع بستی
ہراک سےالتجاء ہے ہرکوئی گھر میں رکھے
ہے فن کا اک صحیفہ شعرائے ضلع بستی
تاریخ ساز کار سلمانؔ ہے یقیناً
کیا خوب ہے نوشتہ شعرائے ضلع بستی
اردو زباں سے رشتہ رکھے یہ نسلِ نوبھی
ان کےلئے ہے تحفہ شعرائے ضلع بستی
آساں نہیں قمر ہے ایسی کتاب لکھنا
یہ کام ہے انوکھا شعرائے ضلع بستی
