قطعۂ تاریخ وفات
از:۔مظفر نایابؔ ، دوحہ قطر
جہانِ کُن، غمزدہ پریشاں، جہانِ اردو، ملول و محزون
بلند رتبہ، بزرگ قاید، نہیں رہے اب خلیل مامون
عظیم رہبر، ادیب و شاعر، پُلیس افسر، اَمینِ قانون
سلام تم پر، نہ ہوگا کیونکر وطن کئی زاویوں سے ممنون
نئے افق پر دیئے جلائے، نئی زمینوں پہ گل کھلائے
کمال آزاد وصف نظمیں، عجیب عنواں مفید مضمون
صفاتِ مامون سے مرصع، سنہِ وفاتِ خلیل نایاب
:زباں تپیدن، جدید لہجہ، بلند قامت، خلیل مامون:
2024 عیسوی
