بیدر۔30؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد عبدالصمد منجووالا کے بموجب درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ المعروف باحضرت سیّد پاشاہ توکلی ؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیراکراس تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا 17واں سالانہ دوروزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔27؍ذی الحجہ م 4؍ جولائی بروز جمعرات بعد نماز مغرب غسل شریف کی رسومات کے ساتھ صندل شریف کاآغازہو گا۔تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت 28؍ذی الحجہ مطابق5 ؍جولائی بروزجمعہ بعدادائیگی نمازجمعہ صندل مبارک حجرہ حضرت ممدوحؒ ’’قیام گاہ‘‘ سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہونچیگا۔ مسجد احاطہ درگاہ شریف میں ادائیگی نماز عصر کے بعد پیرطریقت جناب سیّد عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوحؒ، جمیع علمائے مشائخین عظام، عقیدت مندان مریدین و معتقدین کی موجودگی میں رسومات صندل مالی کی جملہ خصوصی خدمات انجام دینگے ۔ اسی شب بعدنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا۔

ساز پر ممتاز قوال نعتیہ، منقبتی وعرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔ 6؍جولائی بروزہفتہ بعدنمازفجرتاقبل از نمازظہر صبح تا نصف النہار طعام ہو گا۔ بعدنمازظہر جلسہ جشن چراغاں و سماع ، بعدنماز عصر فاتحہ خوانی و پیش کشی چادر گل و تقسیم تبرکات ہونگے۔تمام عقیدت مندان سے عرس وصندل شریف میں جنابسیدراشد علی پٹیل و جناب سید اسد پٹیل و برادران و منتظمین عرس شریف نے شرکت کی گذارش کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے