چٹگوپہ (محمد عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ قصبے کے دکانداروں کو مطلع کرنے کے لیے یہ عوامی اعلان کیاجارہاہے کہ جس کسی نے اپنی دوکان کا سامان/عارضی شیڈ بنا رکھا ہے اور وہ روزانہ سامان سڑک پر، نالیوں اور فٹ پاتھ پررکھ کر فروخت کر رہے ہیں تودراصل یہ ایک طرح کاقبضہ ہے ۔ ،جو عوامی چلت پھرت میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اس پریس ریلیز کے شائع ہونے کے (02) دنوں کے اندر عوام اور گاڑیوں کی آمدورفت کوزحمت نہ ہو۔
اس پبلک نوٹس کے ذریعے شہر کے دکانداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا مواد سڑک اور نالے پر رکھا ہوا پایا گیا تو میونسپل عملہ کے ذریعے اس سامان کوہٹادیاجائے گا۔ اور سامان ضبط کر کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جرمانہ کیا جائے گا اور ضبط شدہ مواد کسی بھی وجہ سے واپس نہیں کیا جائے گا۔ چیف آفیسر بلدیہ چٹگوپہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ بات بتائی ہے۔
