بیدر۔ یکم جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): آج بیدر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے کسان مورچہ نے ریاستی حکومت کی جانب سے دودھ اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اورکسانوں کی مختلف مطالبات کولے کر احتجاج منظم کیا۔ اور گورنر کو ایک میمورنڈم ڈپٹی کمشنر بیدر گووندریڈی کے حوالے سے روانہ کیا۔ جس میں کہاگیاہے کہ 40%کی حکومت کہہ کر کانگریس نے سابق بی جے پی حکومت پر الزام لگایاتھا۔ آج وہی عمل ریاست بھر میںکانگریس حکومت دوہرارہی ہے۔

اس موقع پر بید رجنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلندربیلداڑے، بھاجپاکلبرگی ڈویژن کے ایشور سنگھ ٹھاکر، سابق چیرمین بی ڈی اے بابووالی، اوردیگر قائدین موجودتھے۔ سنجیوکمار پاٹل جینتی ضلع صدر بی جے پی ضلع رعیت مورچہ کے دستخط سے یادداشت پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے