بیدر۔ یکم جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری ) جناب ایشور کھنڈرے ، محکمہ جنگلات ، ماحولیات اوربیدر ضلع انچارج وزیر ، حکومت کرناٹک بموقع کیمپ بیدر سابق ایم ایل سی جناب اروند کمارارلی نے ایک یادداشت پیش کی ہے۔ جس کا موضوع: بی ڈی اے کمشنر کابی ڈی اے کے سابق صدر (بابووالی)کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرناہے۔ مسٹر ارلی نے مکتوب میں بتلایاہے کہ میری شکایت پر حکومت نے دو تحقیقاتی ٹیم بنائی تھیں جس کے بعد خرد برد/بدعنوانی کا الزام لگا کر رپورٹ پیش کرنے کے بعد، حکومت نے محکمہ قانون کی رائے لی اور سابق صدربی ڈی اے مسٹر بابو والی کے خلاف آئی پی سی 409 کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا۔ اور نقصان کی وصولی کی تاریخ: 13-06-2024 مقرر کی تھی۔ اگرچہ حکومت نے حوالہ کے طور پر بی ڈی اے کمشنر کو خط لکھا تھا، لیکن اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے، اس لیے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کمشنر بی ڈی اے اس معاملہ پرپردہ ڈال رہے ہیں۔ چونکہ آپ ضلع بیدر کے انچارج وزیر ہیں اس لیے میں ان کی لاپرواہی سے متعلق عرض کر رہا ہوں کہ جلد از جلد مقدمہ درج کروایا جائے اور کمشنر کو نوٹس دیا جائے تاکہ نقصان کی بھرپائی ہو سکے۔یاپھر کمشنر کے خلاف حکومت اقدام اٹھائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے