بیدر۔ 9؍جولائی (نامہ نگار): گوریابچہ کنڑی ہائی اسکول موقوعہ باورچی گلی بیدر کے طلبہ وطالبات میںکلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے اسکولی بیاگ اور دیگر تعلیمی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔ تفصیلات کے بموجب پرہلادتلگھاٹ کر صدر معلم گوریا بچہ کنڑی ہائی اسکول کی رہنمائی میں گوریابچہ ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات میں اسکول بیاگ، نوٹ بک، قلم، کمپاس، پرس اور دیگراشیاء کی تقسیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدر محمدیوسف رحیم بیدری اور جناب محمدامجدحسین خازن اسوسی ایشن کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ دیگر معلمین اور معلمات بھی اس موقع پر موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے